گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 200 مریض ملتان اور 40خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل
ملتان ‘ خانیوال (وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 200 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
میں داخل کروایا گیا ہے ‘ جن میں 80 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ۔ جبکہ ہیٹ سٹروک سے 35 مریضوں کو بھی ہسپتالوں میں داخل کروایاگیا تھا ‘ ان میں نشتر ہسپتال ‘ سول ہسپتال ‘ فاطمہ جناح خواتین ہسپتال ‘ چلڈرن کمپلیکس اور شہباز شریف جنرل ہسپتال شامل ہیں ۔ گیسٹرو میں مبتلا40افراد طبی امدا دکے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال میں داخل ہوگئے‘ جن میں 22خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد میں سکینہ ،آصفہ ،سعدیہ، نگہت، کرن، وسیم ،رابعہ، مریم، رفاقت ودیگر شامل ہیں متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جاری ہے ۔
گیسٹرو