میپکو سکندرآباد کے اہلکار رشوت کا بازار گرم کرنے لگے،نذرانے کے عوض نئے کنکشن کی فائلیں پاس
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)سب ڈویثزن میپکو سکندر آباد تحصیل شجاع آباد میں مزید بے قاعدگیاں سامنے آ گئی ہیں بجلی کی نئے کنکشن کی فائلوں کا سرے سے اندراج نہیں کیا جاتا صارف سے فائل لے کر اپنے پاس رکھ لی جاتی ہے پیسے رشوت نہ دینے پر فائل غائب ہو جاتی ہے رشوت دینے والوں کو فوری (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
طور بغیر موقع چیک کئے بغیر دفتر میں بیٹھ کر ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا جاتا ہے ایسی ہی صورتحال بجلی کے میٹروں کی ہے نذرانہ نہ دینے والوں کو آئے روز ٹرخایا جاتا ہے ایس ڈی اوموصوف بھی چشم پوشی سے کام لئے ہوئے ہیں جس کے اہلکاران سے دوستانہ مراسم ہیں بتایا گیا ہے کہ کرپٹ اہلکاران کو ایس ڈی اوکی سرپرستی حاصل ہے صارفین نے چیف ایگزیکٹیو میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری کر ا کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
میپکو