بجٹ نے غریبوں،چھوٹے سرکاری ملازمین کی چیخیں نکال دی ہیں،رہنماپی پی جنوبی پنجاب
ملتان(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کوارڈی نیشن کمیٹی کے ارکان سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،محمود حیات ٹوچی خان،نوازش علی پیرزادہ،شوکت محمود بسرا،سیکرٹری عبدالقادر شاہین،ترجمان خواجہ رضوان عالم نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب کے غریب کش بجٹ نے نچلے طبقے اور چھوٹے سرکاری ملازمین کی چیخیں نکال دی ہیں انہوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
نے کہا مرکز اور پنجاب نے ٹیکسوں کی عوام پر بھرمار کرکے آئی ایم ایف کی تابعداری کی ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری،کساد بازاری کا جو طوفان آئیگا اسے روکنا حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا وفاق اور پنجاب کا بجت مراعات یافتہ طبقوں،سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا فرینڈلی اور محنت کشوں،مزدوروں کیلئے دشمن بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ 6کرور کی آبادی کے خطے جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ میں کوئی ایک نیا میگاء پراجیکٹ نہ دینا جنوبی پنجاب کے ساتھ حکمرانوں کی کھلی دشمنی کا اظہار ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں10فیصد کی بجائے25فیصد اضافہ کیا جائے اور مزدوروں کی تنخواہ14ہزار روپے کی 24ہزار روپے مقرر کی جائے۔
پیپلزپارٹی