بس ڈپو میں پارکنگ ایریا کی کنکریٹنگ جاری ‘ 80 فیصد کام مکمل

بس ڈپو میں پارکنگ ایریا کی کنکریٹنگ جاری ‘ 80 فیصد کام مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن( نما ئند ہ خصو صی) چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ صابر سدوزئی نے کہا ہے کہ بس ڈپو میں پارکنگ ایریا کی کنکریٹنگ جاری ہے اور ’’بس بیز‘‘ کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا جبکہ ایڈمن بلاک، کیفے ٹیریا اور مسجد کی بلڈنگز چھت کی سطح تک تیار ہو گئی ۔بس ڈپوپر جاری ترقیاتی کام کی رفتار (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ باؤنڈری وال تکمیل کے مراحل میں ہے اور آخری رہ جانے والی سائیڈ کی دیوار کا کام 70 فیصد مکمل ہو گیا ۔ بس ڈپو کو جانے والی سڑک، سنٹرل سیوریج سسٹم اور انٹرنل ڈرین کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے اور فیول اسٹیشن کے سٹیل کے کالم نصب کر دئیے گئے ۔ اس کے علاوہ بس ڈپو کا انٹرنل روڈ نیٹ ورک سب بیس لیول تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بس ڈپو میں مختلف نوعیت کے 24 منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں ورکشاپ اور ڈرائیور سٹاف کیلئے ہوسٹل کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ڈپو کیلئے میٹرو بس ٹریک کے قریب ترین جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ قابل تحسین فیصلہ ہے۔ اس طرح بسوں کو ڈپو سے ٹریک تک آنے میں زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔
صابر سدوزئی