حامد سعید کاظمی سے ناانصافی،سیاسی فیصلے کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے
ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ خصوصی)حامد سعید کاظمی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر سزادی گئی ،ان کے خلاف ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ایف آئی اے کی رپورٹ میں ان کے خلاف کرپشن (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
ثابت نہیں ہوئی ،ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،حج کرپشن کے اصل مجرم آزاد پھر رہے ہیں جبکہ حامد سعید کاظمی کو ان کے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ،ان کو دی جانے والا سزا کو کالعدم قرار دے کر فوری رہا کیا جائے،ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔حامد سعید کاظمی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور سیاسی فیصلے کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح خان بیلہ ،اللہ آباد،پکا لاڑاں،چوک ظاہرپیر،لیاقت پور،فیروزہ،ترنڈہ گورگیج، نور والا، بلہ جھلن، طاہر والی، ملک پور، بیٹ ظاہر پیر ، ٹھل حمزہ ، ڈیرہ فریدی ، کچی محمد خان، چنی گوٹھ ، جندو پیر ، جن پورگاؤں گاؤں گلی گلی اور شہر شہر میں حامد سعید کاظمی کے حق میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔اہلسنت کی مختلف جماعتوں کے عہدیداروں ڈاکٹر ارشاد علی قریشی،علامہ طارق فرید سعیدی،حافظ رفیق احمد سعیدی،جام جندوڈہ سانگلہ، علامہ حنیف ، علامہ مرتضیٰ ، قاری عبدالرشید ، افصل سعیدی، ربنواز سعیدی، چوہدری اصغر ، رانا الیاس، فاروق میتلا، شبیر احمد مسن،میاں عاشق،قاری خلیل الرحمن، اخلاق لنگاہ، حافظ شریف سعیدی، عمران میتلا، عامر میتلا،ڈاکٹر محمد ناصر، فیاض احمد گھانگلہ،فرقان میتلا، صادق میتلا،محمد ریحان ساجد بڈانی،، محمد حق نواز سعیدی، چوہدری مقبول احمد ، میاں محمد عاشق، فیاض احمد میتلا، مشتاق احمد میتلا، محمد صابر سعیدی ، محمد بلال نواز، ناصر محمود سعیدی، چوہدری سعود احمد، چوہدری مقصود علی ،جام عرفان جھلن، چوہدری محمد اصغر ودیگر نے عدالت کے فیصلہ کو فوری کالعدم قرار دیا جائے اور کو فوری رہا کیا جائے۔
حامد سعید کاظمی