حکومتی بجٹ مسترد،حکومت خود ہی اچھے کے ترانے گارہی ہے،اللہ بخش قیصر

حکومتی بجٹ مسترد،حکومت خود ہی اچھے کے ترانے گارہی ہے،اللہ بخش قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کی سپریم کونسل کے قائدین اللہ بخش قیصرمرکزی صدر، رائے غلام مصطفی ریاض چیئرمین ، عبداللطیف شہزاد،اشفاق نسیم ، وحید مراد، منیرچغتائی ، اللہ رکھا گجر ، رانا عبدالستار، مسعود گجر ، سعیدہ اقبال ، اظہر بیزادنے حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کہاہے کہ حالیہ بجٹ غریب دشمن ، عوام دشمن ، کسان دشمن غرض یہ کہ ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کا دشمن ہے اس میں غریب آدمی کی معاشی زندگی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ۔ حکومت کی جانب سے خود ہی اس کے اچھے ہونے کے ترانے گارہی ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ بجٹ کے بعد ان کی خریدار ی اور مشکل ہو گئی ہے ۔ جس کی بنیاد پر غریب سے غریب تر اور امیر سے امیر ترین ہوتا جارہاہے ۔ عام لوگ دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ بے روزگاری عام ہے ملک پر غربت نے قبضہ کر رکھا ہے حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل کر نچلے طبقے کے لوگوں کا خون پی رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہئیے تھا کہ وہ پچاس فیصد الاؤنس کو ضم کرکے پے سکیل ریوائز کرتی ۔ مگر نہ جانے حکومت اس ایڈہاک ریلیف سے کیوں خائف ہے ۔یہ اپ گریڈیشن شاید نجکاری کے فیصلہ پر عمل درآمد کے بعدکیا جائے تاکہ اساتذہ کو فائدہ نہ ہو ۔ قائدین کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کریں نہ کریں عید کے بعد دھرنے کا دوسرا راؤنڈ ہو گا جس میں ہزاروں اساتذہ مال روڈ پر دما دم مست قلند رکریں گے ۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد مکمل تعلیمی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اللہ بخش قیصر نے کہاکہ تمام اساتذہ تنظیموں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر یکجان ہو کر اپنے حقوق کی خاطر انا کو بھلا کر اساتذہ کی بقا کے مسئلہ پر متحد ہو جائیں۔
ٹیچرز یونین