سستی و معیاری اشیا ء کی عدم دستیابی،خانیوال کے رمضان بازار ویران
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کا سب سے بڑے سستے رمضا ن میں سستی اور معیاری ایشیاء خورد نوش دستیاب نا ہونے کی وجہ سے ویران ہو گیا دور دور تک اس سستے رمضان با زار میں خریدار نظر نہیں آرہا ضلع انتظامیہ شہریوں کو سستی اور معیاری ایشیاء فراہم کرنے میں نا کام ہو چکی ہے بازاروں میں بیٹھے منافع (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
خوروں کی چاندی لگ گئی ہے خریدار کا کہنا تھا حکومت پنجاب نے ان بازاروں کے لیے خطیر رقم خرچ کی ہے مگر ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکی ہے ان بازاروں میں کوئی بھی چیز نا ہی خالص ہے اور نا ہی سستی ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے اس بازار میں سوائے چینی کے کچھ بھی سستا نہیں چینی بھی طویل انتظار کے بعد ملتی ہے ان بازاروں میں ضلعی حکومت نے پینا فلیکس اور بینرز کی بھر مار کر رکھی ہے مگر صارفین کو خاطر خواہ کوئی ریلیف نہیں ملا شہریوں کا کہنا تھا کہ ا عوام کوسستی اور معیاری ایشیاء نہیں مل سکتی تو ان بازاروں کو بند کر دیا جائے ۔
رمضان بازار ویزان