لودھراں(نامہ نگار) سیشن جج لودھراں نے نوجوان کے قاتل کوعمرقید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں اکرام اللہ نے تھانہ صدر لودھراں کے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے نوجوا ن کے قاتل حسن عسکری کو عمرقید اور (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے موضع سالصد رکے رہائشی حق نواز کوفائرمارکر قتل کردیاتھا۔ پولیس تھانہ صدرلودھراں نے مقدمہ نمبر 70/2000 بجرم 324/302درج کیاتھا۔ جبکہ مقتول حق نوا ز کی والدہ صغراں مائی نے عدالت میں پرائیویٹ استغاثہ زیردفعہ 302/324ت پ دائرکیاتھا۔
عمر قید