محکمہ لائیو سٹاک ٹیم کی کاروائی ‘ مرغی کا 120 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ‘ ایک ملزم گرفتار 2 فرار

محکمہ لائیو سٹاک ٹیم کی کاروائی ‘ مرغی کا 120 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگار)محکمہ لایؤسٹاک کی ٹیم نے سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے الریاض پولٹری شاپ کمہار منڈی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
وہاڑی روڈ ملتان سے شیخ عتیق نامی شخص کو مضر صحت گوشت مرغی فروخت کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے پولیس کے حوا لے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر طاہر حسین رانا،سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ملتان ڈاکٹر حافظ مہتاب اعظم اور وٹرنری اسسٹنٹ رانا محمد اسماعیل پر مشتمل محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے ڈبل پھاٹک ،پرانا شجاع آباد روڈ اور وہاڑی روڈ پر پولٹری شاپس پر گوشت مرغی کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے چھاپے مارے۔اس دوران مذکورہ بالا الریاض پولٹری شاپ کمہار منڈی سے 120 کلوگرام سے زاید مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔ ملزمان تاج ولد ریاض دین، سجاد ولد ریاض موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ملزم شیخ عتیق کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔مزید براں تینوں نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ جلیل آباد میں سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کرا دی گئی ہے۔
مضر صحت گوشت