ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات سے 4 ڈاکو پکڑ لیے ‘ دو فرار

ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات سے 4 ڈاکو پکڑ لیے ‘ دو فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈن نے 4 ڈاکو پکڑ لیے ۔اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر پولیس کے حوالے کردیے۔بتایا جاتا ہے کہ ابدالی روڈ پر فوجی اہلکار سے 4نامعلوم کار سوار افراد نے پرس چھینا اور فرار ہونے لگے تو فوجی اہلکار نے کار کے اگلے دروازے کے اندر لگا ہینڈل پکڑ لیا اور کار کا دروازہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کھولنے کی کوشش کی تاہم ڈاکووں نے کار تیزی سے چلائی جس سے ایس پی چوک کے قریب فوجی اہلکار گر پڑا۔چوک پر موجود ٹریفک وارڈن اسلام خان نے وہیں سے ایک شہری کی موٹر سائیکل مانگی اور اس پر سوار ہو کر ڈاکووں کا تعاقب کیااور اپنے ساتھی وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس کینٹ چوک پر ٹریفک بلاک کرنے کا کہا ٹریفک بلاک ہونے پر کار رش میں پھنس گئی اسی اثناء میں اسلام خان موقع پر پہنچ گیا نامعلوم افراد کار سے اُتر گئے اور اسلام خان سے گتھم گتھا ہوگئے ،اس دوران اسلام خان نے دو ڈاکووں کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں ایم ڈی اے چوک پر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کو قیصر ٹریفک وارڈن نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔