محنت کش کے 4 بچے پراسرار بیماری میں مبتلا وزیر اعلیٰ ‘ مخیر افراد سے علاج معالجہ کی اپیل

محنت کش کے 4 بچے پراسرار بیماری میں مبتلا وزیر اعلیٰ ‘ مخیر افراد سے علاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سمہ سٹہ کے علاقہ فتووالی بستی مولویاں کے محنت کش بشیراحمد نے بتایاکہ اس کے چاربچے ہیں جن میں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
دوبیٹیاں اوردوبیٹے ہیں چاروں بچے پراسرار بیماری میں مبتلاہوکراپاہج ہوچکے ہیں اس نے بتایاکہ اس کی14 سالہ بیٹی ثناء، آٹھ سال کی عمرتک چوتھی کلاس میں زیرتعلیم تھی اچانک اس کانچلے دھڑنے کام کرناچھوڑ دیا وہ مفلوج ہوکر بسترپر لیٹ گئی اس کاعلاج معالجہ شروع کرایاتو اس کابیٹا ارسلان بشیرآٹھ سال کی عمرمیں مفلوج ہوگیااس کی ٹانگیں کمزور اورپاؤں ٹیڑھے ہوناشروع ہوگئے اب13 سال کی عمرمیں سرکاری سکول میں دسویں کلاس کاطالب علم ہے پیدل چلتے ہوئے گرجاتاہے10 سالہ ماہ نور اورآٹھ سالہ سعدبشیربھی اسی بیماری میں مبتلاہوچکے ہیں اس نے بتایاکہ اس کی جوتوں اورکپڑے کی دکان تھی وہ بھی ختم ہوگئی بڑی بیٹی ثناء اورارسلان بشیربیماری کی حالت میں شوگرکے مرض میں بھی مبتلاہوچکے ہیں۔ بچوں کے علاج معالجہ کیلئے اس کے پاس ایک پائی بھی نہ بچی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے بچوں کاعلاج معالجہ آغاخان ہسپتال کراچی سے کرانے کامشورہ دیاہے اس نے وزیراعلی پنجاب اوردیگر مخیرحضرات سے بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔
اپیل