پہلا تجربہ ناکام،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے پھر اشتہار دینے کا فیصلہ

پہلا تجربہ ناکام،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے پھر اشتہار دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)پہلا تجربہ ناکام ہو گیا‘ امیدوار ہی نہیں ملے ‘محکمہ تعلیم نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی اسامیوں کے لئے پھر سے اشتہار دینے کا فیصلہ کر لیا‘تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم نے ضلع ملتان میں 49اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز ) کی اسامیوں کے لئے ایس ایس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ٹی اساتذہ سے درخواستیں مانگیں ‘اس عہدے پر 25ہزار روپے اضافی دینے کے پیکج کا اعلان کیا اور این ٹی ایس ٹیسٹ منعقد کرایا مگر صرف 17امیدوار ہی سامنے آسکے‘حکام کو امید تھی کہ سیکڑوں امیدوار سامنے آئیں گے جو ان سیٹوں کے لئے بھاگ دوڑ کریں گے مگر صورتحال الٹ ہو گئی ‘49سیٹوں کے لئے محض 17امیدوار ہی انٹر ویو میں شامل ہوئے جس پر حکام کو خفت کا سامنا کرنا پڑا اور ان 17امیدوارو ں کو ہی کامیاب قرار دے دیا گیا ‘اب سوچ بچا ر کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ ستمبر میں باقی 32سیٹوں کے لئے پھر سے اشتہار دیا جائے او راس بار این ٹی ایس میں نرمی کرکے رزلٹ 60فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ماہرین تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام بغیر سوچے سمجھے ہوائی منصوبے بناتے ہیں۔