جعلسازی سے سرکاری اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے نوسر بازوں کیخلاف مقدمہ درج

جعلسازی سے سرکاری اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے نوسر بازوں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں (نمائندہ خصوصی)کروڑوں روپے کی وفاقی حکومت کی چودہ کنال چودہ مرلے اراضی جعل سازی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ڈریم لینڈ ڈویلپرز کے مالکان سمیت نو افراد کیخلاف (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
انٹی کرپشن میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تلمبہ شہر کے وسط میں واقع وفاقی حکومت کی چودہ کنال چودہ مرلے اراضی جعل سازی سے اپنے نام کروانے والے ڈریم ولاز اینڈ ڈویلپرز کے مالکان سلامت علی ،عظیم سرور ،شفیق احمد,سعید احمد،ملک ذوالفقار علی ،طیب سجاد ،چیف آفیسر بلدیہ ٹاؤن کمیٹی تلمبہ اسلم صدیقی ،محمد شریف اور شیخ سہیل اطہر کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس اسٹیشن خانیوال میں مقدمہ نمبر 28/16 شہری لیاقت علی ندیم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ،واضح رہے کہ ملزمان نے تلمبہ میں وفاقی حکومت کی کروڑوں روپے کی جائیداد جو کہ کھیوٹ نمبر573کتھونی نمبر 767,817,78اور خسرہ نمبر18میں برقبہ چودہ کنال تیرہ مرلے تین سرساہی واقع تلمبہ سال 1966سے وفاقی حکومت کے نام چلا آرہا ہے کو محمد علی اور احمد علی نے نوے سالہ لیز پر حاصل کیا ہوا تھا ملزمان نے جعل سازی سے رقبہ ہتھیانے کی خاطر چیف آفیسر بلدیہ ٹاؤن کمیٹی تلمبہ اسلم صدیقی کو بھاری رشوت دے کر وفاقی حکومت کے نام پرچلے آنے والے رقبہ کا سروے رجسٹر ٹاؤن کمیٹی تلمبہ کے خسرہ نمبر 2155میں بوگس جعلی فرضی انٹری کر کے نجی کالونی کے ڈویلپرز کے نام سروے رجسٹر ڈال دیئے اور دس عدد جعلی جمع بندیاں تیار کر کے سب رجسٹرار میاں چنوں سے رجسٹری بحق عظیم سرور ،سعید احمد ،شفیق حمد ،ذوالفقار علی ،طیب سجاد تحریر و تکمیل کروالیں اور رجسٹریشن فیس ،مقابلہ فیس کیپٹل ویلیو ٹیکس اور بلدیہ کی فیس بھی جمع کروا لی ،بعد میں سب رجسٹرار میاں چنوں غلام دستگیر چیلہ نے تحقیقات کرنے کے بعد تمام رجسٹریاں خارج کر دیں اور چیف آفیسر بلدیہ تلمبہ اسلم صدیقی کو نوٹس جاری کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروانے کے لئے مراسلہ بھیج ، مقدمہ درج کر لیا ۔