علی پور،سپر بند کی تعمیر میں کرپشن،دوران سیلاب وسیع علاقہ ڈوبنے کا خدشہ

علی پور،سپر بند کی تعمیر میں کرپشن،دوران سیلاب وسیع علاقہ ڈوبنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان)علی پور کے نواحی علاقوں سیت پور ،خانگڑھ دوئمہ،سرکی، لنگرواہ، سلطان پور،میرانی،ڈیرہ نواب،جھگی والا سمیت دیگر مواضعات کو سیلابی پای سے بچانے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز جاری ہوئے اور سرکاری کاغذوں میں لنگرواہ،سرکی ،سیت پور ،چندربھان ،ہیڈ پنجند تک (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
سپر بند مکمل ہوچکی ہے مذکورہ علاقوں کو سیلابی پانی سے بچایا جاسکتاہے لیکن سپربند کی تعمیر کے وقت سپربند کے نیچے ریت ڈال دیا گیاتاکہ سیلاب کے وقت پانی باآسانی بندکو بہالے جائے جس سے وسیع پیمانے پر سیلاب آسکتاہے اسسٹنٹ کمشنر علی پورچوہدری عبدالغفار نے نائب تحصیلدار اعجاز حسین مگسی کے ہمراہ دریا سندھ اور دریا چناب پر بننے والی سپربند کا دورہ کیا مقامی لوگوں نے اسے سی علی پور کو ناقص اورغیرمعیاری جگہوں کی نشاندہی کی جہاں سے گزشتہ کئی سالوں سے دریا کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوجاتاہے سپربند کی تعمیر میں ناقص ریت اور مٹی کا استعمال کیاگیاہے اورثابت ہوتاہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اے سی علی پور کے دورہ سپربند کرنے اور سپربند کا نقشہ ملاحظہ پر کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے کرپشن میں ملوث بااثر لوگوں نے اپنے آپ کو اسے سی کی تحقیقات سے خود کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیئے اے سی علی پور کے دورہ سپربندسے کئی سرکاری بااثرافسران بھی پریشانی میں مبتلا ہیں بتایاجاتاہے کہ کرپٹ مافیا نے سیاسی شخصیات پر اے سی علی پورکے فوری تبادلہ کا دباؤ بڑھ رہاہے کیونکہ اگر اسے سی علی پور نے سپربند پر ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی تو کئی نام نہاد لیڈروں کے نام عیاں ہونگے لنگرواہ،گبرارائیں،سرکی،خانگڑھ دوئمہ،سیت پور کے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپربند پر ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات اسسٹنٹ کمشنر علی پور چوہدری عبدالغفار سے کرائی جائے تاکہ سپربند معیاری تعمیر ہوسکے اورہمیشہ کیلئے سیلاب سے چھٹکارہ مل جائے سپربند کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور چوہدری عبدالغفار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سپربند کی ایک سائیڈ مکمل وزٹ کرچکاہوں نقشہ بھی بنالیا ہے سپربند میں خامیاں ہیں انشاء اللہ سیلاب سے قبل دورکردی جائیگی ناقص اورغیرمعیاری جگہوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف ایکشن ہوگا۔