حکومتی دعوؤں کے برعکس ماہ رمضان میں بجلی کی عذابناک لوڈشیڈنگ جاری، احتجاجی مظاہرے شروع
ملتان ‘ وہاڑی ‘ میلسی ‘ بوریوالا ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ پپلی ‘ لڈن ‘ کوٹ ادو ‘ اڈا رفیق آباد ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ چنی گوٹھ ‘ فقیر والی ‘ بہاولنگر ‘ کہروڑ پکا ‘ شادن لُنڈ ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے تمام حکومتی دعوؤں کے باوجود ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کیخلاف شہریوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے ‘لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے زائد ہے ‘نواحی علاقوں میں تو گھمبیر صورتحال ہے ‘بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بندکی گئی ‘گرمی کے باعث خصوصاً بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ‘گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہوگیا‘مختلف علاقوں میں عوام نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلا ف احتجاجی مظاہرے کئے ۔ عوام ایک طرف طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف ٹرپنگ نے انہیں اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے‘کئی علاقوں میں سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث ہر 15سے20منٹ کے بعد ٹرپنگ ہوتی ہے جس سے عوام پریشان ہیں ‘دن کو کوئی کام کرسکتے ہیں نہ رات کو سو سکتے ہیں ‘بجلی بار بار جانے سے نیند خراب ہوتی ہے ‘عوام نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی بد ترین اور غیر اعلانیہ کے خلاف تاجروں کا احتجاجاََ مرغے بن کر حکومت اور واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی ۔ احتجاجی مظاہرین نے کان پکڑکر اور اٹھک بیٹھک نکال کر حکومت کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ۔سٹیل ٹریڈز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق رفیق اور مزدور لیڈر ایم رمضان ، عبدالحمید کمبوہ ، سلیم گجر ، شا ہد چا چک اور حا جی عبدالمجید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام الیکشن میں بجلی کے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا کہا تھا مگر ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ جوں کی توں ہے اب شوباز شریف مینار پاکستان پر ٹینٹ لگا کر احتجاج کیوں نہیں کرتے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی کی مجر مانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ اٹھا رہ گھنٹے سے بیس تجا وز کرگئی شہری بچے ، بوڑھے ، نوجوان ، بیمار ، زبردست پر یشانیوں میں مبتلا ہو گئے لوگوں نے گلیوں، با زاروں اور کھلے ماحول میں ڈیرے ڈال لیے میپکو انتظامیہ بے بس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے بعد ایک نیا اوور لوڈ نگ گرڈ سٹیشن سٹینٹ آ گیا جب بھی گرڈ سٹیشن یا ایمر جنسی سے معلوم کیا جائے جو بتایا جاتا ہے کہ گرڈ اوور لو ڈ ہوگیا ہے اس لیے ٹر یپنگ آ رہی ہے جس پر صارفین خاموش ہو جاتے ہیں ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بجلی کی لوڈ مینجمنٹ میں ناکامی کے بعد جنوبی پنجاب کے شہریوں اور دیہات میں بجلی کی جبری بندش کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات کے علاوہ دن بھر بجلی کی بار بار کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صارفین کے لئے عذاب بن گئی واپڈا میپکو ملتان اور بورے والا کے افسران نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم اسلام آباد سے آنے والے احکامات پر عمل در آمد پر مجبور ہیں ان کی طرف سے بجلی بند کرنے پر مجبور ہیں اور لوڈ شیڈ نگ کے مقامی شیڈول عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھا دیاگیا،روزہ داروں کی واپڈا حکام کو بدعائیں،تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں سحروافطار نمازتراویح کے وقت بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوں کے باوجود واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں اولڈمخدوم رشید،علی شیر واہن فیڈرز پر لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھا کر14گھنٹے کردیا گیاہے،بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گرمی سے نڈھال روزہ داروں نے واپڈا حکام کو بدعائیں بھی دی گئیں۔ پپلی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پپلی فیڈرز،24/wb فیڈرز،اور جنگل برالی فیڈرز پرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزے داروں کے سا تھ بچوں ،بوڈھوں اور بیماروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ،جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم مپکو حکام نے ہوا میں اڑا دیا ،ان فیڈرز میں چکوک 32/wb,34,36,40, 24,26,56,48,230/eb,220/eb کے سیکڑوں مکینوں نے میپکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ روزے دار گرمی شدت سے بچ سکیں۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق حکومت کی طرف سے جھوٹے دعوؤں کے باجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ بادستورجاری ہے ،بجلی کی یہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 16سے 18گھنٹوں سے بھی تجاوز کرچکی ہے ،سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی غائب ہوتی ہے جسکی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انور علی ،کاشف بشیر ،احمد حارث ،خالد کشمیری ،افضل گاذر سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت دیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی بند نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔ کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر 4 ، 4گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے جبکہ گزشتہ دو روز سے رات بارہ بجے سے صبح 5بجے تک فالٹ کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے،اس وقت دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ روزہ داروں کو عبادت کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اڈا رفیق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اہل علاقہ محمد اشرف ،محمد رمضان ،تاجروں محمد سرفراز ،محمد رفیق ،رانا محمد رمضان ،سیف اللہ ،محمد فیاض ،محمد فیصل ،عبدالحمید ،سرگودہا سویٹس کے مالک عبدالرحمٰن ،گلشن ڈرنک کارنر محمد ارشد ،محمد یونس ،محمد بہرام خان ،محمد ظفر ،محمد اکبر ،ٹیلر ماسٹر محمد امجد وغیرہ نے واپڈاکے لائن مین محمد اشرف اور اس کے پرائیویٹ آدمی رانا صغیر وغیرہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اہل علاقہ نے بتایا کہ واپڈا کا لائن مین محمد اشرف اور اس کے پرائیویٹ ساتھی ہیڈ ویڑڑی پر برف کے کارخانہ کو بجلی پوری کرنے کی خاطر اور علاقہ میں کرپٹ لوگوں کے ائر کنڈیشنز کی سپلائی پوری کرنے کی خاطر پورے علاقہ کی زندگیاں گرمی کی شدت سے اجیرن بنا رکھی ہیں اور ان لوگوں سے منتھلیاں وصول کرتا ہے ۔ محمدفیاض سے رابطہ کیا تو اس وقت انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول 8گھنٹے ہے جب چوبارہ گرڈ اسٹیشن پر رابطہ کیا تو وہاں پر متعلقہ افسر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول 12گھنٹے ہے لیکن چوبارہ گرڈ اسٹیشن کے افسر نے مزید کہا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں کہ ٹرکو اڈا سے جب ڈی اتارلی جاتی ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ۔میڈیا کہ نمائندوں نے جب ایکسین واپڈا لیہ سے محمد اشرف لائن مین کے بارے میں موقف لینے کی کوشش کی تو ان کا سیل نمبر مسلسل بند جا رہا تھا۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق موضع ابڑیند والا میں بجلی کی عدم فراہمی پر وہاں کے مکینوں نے واپڈا کے رویہ سے تنگ آکر احتجاجاً روڈ بلاک کرکے بڑا احتجاج کیا تھا جس پر واپڈا حکام نے ایک جھوٹی درخواست دیکر متعد دمظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور کمشنر اور آر پی او آفس کے سامنے ضلع کچہری روڈ پر احتجاج اور روڈ بلاک کرنے پر دو مزید مقدمات درج کرلیے گئے گزشتہ روز سینکڑوں لوگ جو واپڈا اور پولیس سے متاثرین تھے ریلی کی شکل میں ضلع کچہری روڈ پر آئے اور کمشنر آفس اور آر پی او آفس کے سامنے ضلع کچہری روڈ پر احتجاجی کیمپ لگا کراحتجاج کرنا شروع کردیا مظاہرین کا موقف تھا کہ انہوں نے واپڈا کی طرف سے بجلی کی عدم فراہمی اووربلنگ اور کرپشن کے ساتھ واپڈا حکام کے درشت رویہ کے خلاف اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا لیکن واپڈا کے کرپٹ افیسران نے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہمیں انصاف دیاجائے اور جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں جبکہ مظاہرین نے واپڈا کا علامتی نمازجنازہ بھی پڑھایوسی 13کے وائس چیئرمین حاجی محمد شریف وڈانی جو حادثے میں زخمی ہوئے تھے اپنا علاج چھوڑ کر مظاہرے کی قیادت کرنے آئے انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت میں ہوتے ہوئے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم نے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایاہے ہمیں انصاف نہ ملاتو ملتان میں میپکوچیف آفس اور لاہور میں وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے احتجاج کے موقع پر ضلع کچہری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ روڈ بلاک ہونے سے ضلعی افیسران کے دفاتروں اور ضلع کچہری میں عوا م اور وکلاء کو آنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق صدر انجمن تا جران رانا مح مد فاروق ،کو نسلر را نا عبدالرحیم ،محمد راشد ہا شمی ،لیاقت علی ،مدثر ہا شمی،ملک الیا س اور دیگر نے بتا یا کہ حکو مت کے سحری اور افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میپکو حکام نے چنی گو ٹھ میں نا کارہ ٹرانسفار مر لگا رکھے ہیں ان کو کئی مرتبہ مر مت کیا جا چکا ہے ۔مگر پرا نے ٹرا نسفار مر ہو نے کی وجہ سے یہ آئے روز جل جا تے ہیں جس سے اس گر می کی شدت میں عوام کو مشکلات کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔ مذ کورہ افراد نے لو ڈ شیڈ نگ پر قا بو پا نے اور نئے ٹرانسفار مر لگا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ فقیر والی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلا ف لوگوں نے احتجاج اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر کے سخت نعرے بازی کی قیامت خیز گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب نے لوگوں کی زند گی اجیرن کر دی ہے بجلی نہ رہنے کی وجہ سے گھروں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ،ننھے منھے بچوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے بد ترین لو ڈ شیڈنگ سے لوگوں کا کاروبار بھی متا ثر ہو گیا لوگ سارا دن اپنی دوکانوں میں بیٹھے بجلی کا انتظار کرتے شام کو خالی ہاتھ بغیر کمائی کئے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں مین کے علاوہ لوکل لو ڈ شیڈنگ بھی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی مقامی سیاسی قائدین کی عدم توجہ کے باعث غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کاسلسلہ طول پکڑ گیا انجمن تاجران کے حاجی انور،حاجی طارق،جاوید مجید،وائس چئیرمین ایم اکبر ،اے ٹی آئی کے احسان الحق آئی ایس ایف کے اویس شاہ و دیگر نے احتجاج کے دوران کہا کہ20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہمارے شہر کے ساتھ نا انصافی ہے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ کو کنٹرول نہ کیا گیاتو واپڈا دفتر کا گھراؤ کریں گے ۔ بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولنگر شہر میں لوڈ شیڈنگ میں کئی گناا ضافہ ہوگیا ہے بالخصوص سحری کے وقت اذان فجر سے پہلے بجلی کا جانا معمول بن گیا ہے اسی طرح افطاری سے قبل بھی بجلی عوا م سے روٹھ جاتی ہے بجلی کی طویل بندش سے مسلمانوں کا روزہ رکھنا مشکل ہوگیا ہے وضو و غسل کے لیے پانی بہاولنگر اور گردونوح میں نایاب ہوجاتا ہے ۔اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے گزارش کریں کہ وہ بارش برسا دیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوروزیر پانی بجلی سے درخواست کی ہے کہ عوام سے کیے وعدہ پورے کریں اور سحری اور افطار ی میں بلاتعطیل بجلی کی فراہمی ممکن بنایں ۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی واپڈا نے بجلی اور محکمہ سوئی گیس نے گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی۔ جس سے شہریوں کو سحر اور افطار میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ شہریوں کو پریشان کرنا محکموں کا وطیرہ بن گیاہے۔ شہریوں نے محکموں کی بے حسی پر احتجاج کیاہے۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق شادن لُنڈ اور گر دو نوا ح میں دیہا تو ں میں بجلی کی طو یل تر ین لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بدستور جا ری ہے لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 14سے 16 گھنٹو ں پر محیط ہو تا ہے حکو متی اعلا ن کے مطا بق سحر و افطار اور ترا ویح کے او قا ت میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ نہیں کی جا ئے گی مگر حکو متی دعو ے دھرے کے دھر ے رہ گے چنا نچہ بجلی کی طو یل تر ین لو ڈ شیڈ نگ سے روزہ دار حکو مت کو بد دعا ئیں دے رہے ہیں۔شہر یو ں غلا م فر ید ، محمد عر فان ، غلا م رسو ل ، اللہ بچا یا ، خضر عباس، محمد قا سم ، نو ر محمد، محمد شر یف ، الٰہی بخش ، اللہ ڈ تہ ، ذکا ء اللہ ، محمد امیر و دیگر نے کہا کہ ایس ڈی اُو میپکو شا دن لُنڈ نے اپنے کوار ٹر کے نز دیک ڈی سیٹ لگا رکھا ہے جبکہ ڈی سیٹ قا نو ناً شہر سے با ہر لگا یا جا تا ہے گر یڈ اسٹیشن میں بجلی مو جود ہو تی ہے مگر ایس ڈی اُو کے حکم سے ڈی اُ تار لی جا تی ہے انہو ں نے ایکسئین وا پڈا تو نسہ شر یف سے مطا لبہ کیا کہ بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ میں کمی کی جا ئے ور نہ میپکو آ فس کے سا منے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے انڈس ہا ئی وے بلا ک کی جا ئے گی۔