پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارروائیاں، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے، گرفتاریاں، متعدد دکانیں بند کرکے قرار

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارروائیاں، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد، میلسی، ٹبہ سلطان پور، بہاولپور، کہروڑ پکا، خانقاہ شریف، ہارون آباد، چوک اعظم، لیہ (نمائندگان) رمضان المبارک میں گرانفروشی پر کنٹرول اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کیلئے جاری کارروائیوں کے دوران گرانفروشوں کو بھاری جرمانے متعدد دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔ ٹھٹھہ صادق آبادسے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل آفیسر ریگولیشن جہانیاں وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ جہانیاں تنویر عالم کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں گرانفروشی منافع خوری کی عوامی شکایا ت پر ٹھٹھہ صادق آباد میں چھاپے مارے،اس دوران پرائس کنٹر ول ریٹ لسٹ سے ہٹ کر مہنگا مرغی کاگوشت فروخت کرنے پر اڈاپل 137دس آر کے قصاب زاہد اکرم ولد محمد صدیق سکنہ چک 137دس آر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے حوالے کردیا گیا پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مجسٹریٹ پرائس کنٹرول تنویر عالم کی مدعیت میں اوور چارجنگ کرنے پر پولٹری قصاب زاہد اکرم کیخلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ 1977کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جبکہ کاروائی اور بھاری جرمانوں کے خوف سے چھاپہ کی اطلاع ملنے پر ٹھٹھہ صادق آباد،پل14،پل 32دس آر ،پل پنجو نواح کے چکوک میں موجود،قصاب ،پھل ،سبزی فروش منافع خور دوکانیں بند کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطا بق ڈی او انڈسٹری میڈم عابدہ حنیف وٹو نے گذشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور اور چوک میتلا میں احترام رمضان کی خلاف ورزی کر نے والے ہوٹل مالکان اور ناپ تول میں ہیر پھیر کر نے والے کریانہ اسٹور،قصابوں ،فروٹ اور سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف وٹو نے احترام رمضان کی خلاف ورزی کر نے پر ہوٹل مالکان جن میں صغیر احمد کو2ہزار ، محمد طفیل 2ہزار ، عابد حسین 3ہزار ، محمد رمضان 4ہزار روپے ، فروٹ فروش محمد حسین 5سو روپے ، جام محمد5سو ، اور چکن فروش طالب حسین 4سو ، محمد اشرف 4سو ، شہباز 4سو ، غلام محمد2سو ، یاسر عباس 2سو ، ثناء اللہ سمیت دیگر کو بھی بھاری جر ما نے موقع پر ہی کیے۔ بہاول پور سے بیورورپورٹ کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس کے تحت رواں ماہ کے دوران 1لاکھ 13 ہزارروپے کے جر مانے عائد کئے گئے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرڈاکٹر احتشام انور مہار نے سستے رمضان بازار ریلوے روڈ پر اشیا ئے خوردونوش قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر و دیگر متعقلہ افسران ہمراہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران اب تک 212مختلف مقامات کی انسپیکشن عمل میں لائی گئی ہے اور چھاپوں کے دوران بے قاعدگیاں سامنے آنے پر 27افراد کو گرفتار جبکہ 7افراد کے خلاف ایف آئی آر کروانے کے ساتھ ساتھ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک مقامی ہوٹل کو بھی سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی پیش کر دہ رپورٹ کے مطابق 32مقامات کا معائنہ کیا گیا اور بے قاعدگی کے مرتکب 3افراد کو گرفتار ، ایک ہوٹل کو سیل کر نے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 12ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تحصیلوں میں قائم سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی سرکوبی کو ہرممکن صورت یقینی بنایا جائے۔خانقاہ شریف سے سٹی رپورٹر ککے مطابق سستارمضان بازار میں پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے رمضان المبارک کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے منہگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے غریب عوا کیلئے دووقت کی روٹی کمانہ بھی مشکل بنادیا گیا ہے ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد میں سستے رمضان بازار عوام خوار بن گئے عوام کو سستی اشیاء ملنے کی بجائے مہنگی اور ناقص اشیاء مل رہی ہیں مختلف دفاتر کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں رمضان بازار صرف اور صرف دکھاوے اور بناوٹ ہیں جن میں اشیاء نہ سستی ہوتی ہیں اور نہ معیاری ہوتی ہیں اور معیاری اشیاء ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ایک فرد کو صرف دو کلو چینی لینے کے لیے شناختی کارڈ کے مرحلہ سمیت نہایت تکلیف دہ صورت حال کرنا پڑتا ہے حکمرانوں کے سارے معاملات دکھاوے اور شو بازی پر چل رہے ہیں عوام نے ہر سال ان بازاروں کو مسترد کیا ہے اور ان پر عدم اعتماد کیا ہے مگر دکھاوے کے کام کرنے والے حکمران اپنی ہٹ دھرمی چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار محمد عدنان ،چوہدری اختر حسین،ریحان فیصل ،مدثر حسین ،یٰسین خان ،محمد اعظم ،محمد اجمل ،خاور حسین و دیگر نے رمضان بازاروں کے حوالہ سے سروے میں کیا ۔ لیہ، چوک اعظم سے نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے پر ائس کنٹر ول مجسٹریٹ خصوصی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لئے ضلع بھر کی ما رکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور گزشتہ دس روز کے دوران خلاف وزری کے مرتکب 278دوکانداروں پر 195850روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ہے جبکہ مجمو عی طور پر 1945دوکا نیں چیک کی گئی ہیں ۔ یہ با ت اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے علی الصبح سبزی منڈی لیہ میں بو لی کی نگرانی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ای ڈی اوزراعت ظفر اللہ سندھو ، تحصیلدار محال محبو ب اقبال ہنجرا ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی علی عباس کھو سہ بھی مو جو د تھے ۔ ڈاکٹرلبنیٰ نذیر نے سبز یو ں و پھلو ں کی بو لی کی نگرانی کی اور اپنی نگرانی میں ما رکیٹ کے لئے نر خوں کا تعین کر ایا ۔ اس موقع پرا نہو ں نے بتا یا کہ ضلع بھر میں 19پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر ما رکیٹوں میں طے کر دہ نر خوں پر صارفین کو اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کر رہے ہیں گزشتہ دس روز کے دوران تحصیل لیہ میں دس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مجموعی طور پر 974دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 127خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 83500جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ اسی طرح تحصیل کروڑ کے پا نچ پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 530دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 70خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 49550روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ جبکہ تحصیل چوبا رہ کے چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 441دوکا نیں چیک کیں جن میں سے 81خلاف ورزی کے مرتکب پا ئے گئے جن پر 62800روپے جرما نہ عا ئد کیا گیا ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ چیکنگ کا عمل جا ری ہے ۔