ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا سمیت 7افراد لقمہ اجل بن گئے، نامعلوم شخص کی سر کچلی نعش برآمد

ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا سمیت 7افراد لقمہ اجل بن گئے، نامعلوم شخص کی سر کچلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، شجاع آباد،گڑھا موڑ،لودھراں،شادن لُنڈ، رحیمیار خان(کرائم رپورٹر، نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں باپ بیٹا سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ نامعلوم شخص کی سرکچلی نعش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دائرہ پور کے قریب ٹرک اور رکشہ میں حادثہ کے نتیجہ میں لودھراں کا رہائشی اکبر نامی شخص ٹرک تلے آ کر جاں بحق ہو گیا ہے ۔دریں اثناء ریلوے اسٹیشن ہڈی فیکٹری کے قریب نا معلوم شخص کی سر کچلی نعش برآمد پولیس تھانہ سٹی نے نعش کو قبضہ میں لے کر نشتر سرد خانہ میں رکھوا دی ہے نا معلوم شخص کے جیب سے کاغذات سے معلوم ہوا کہ وہ اسامہ نامی شخص جو کہ پشاور کا رہائشی ہے ۔گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چک100 ڈبلیو بی ہاتھی پورہ کا رہائشی محمد صادق اپنے دو بیٹوں اسامہ اور عثمان کے ہمراہ اپنی والدہ کو گھر چھوڑ کر اپنی رکشہ ٹرالی نمبری1129/kwc پر گڑھا موڑ آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والی بس نمبرایل زیڈ جے 7533 گجر طیارہ نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے رکشہ ٹرالی سوار محمد نواز اور اسامہ ولد نواز موقع پر دم توڑ گئے جبکہ عثمان ولد محمد نواز کو شیدیدزخمی حالت میں نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔لودھراں سے نامہ نگار کے مطابق بہاولپور ماڈل ٹاؤن سی کا28سالہ نوجوان محمد عمران ولد ممریز جوکہ لودھراں آدم واہن میں بوتلوں کی ایجنسی پر منشی تھا ٹول پلازہ کے قریب پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کر جیسے ہی یو ٹرن سے نکلا اسے عقب سے آنے والاٹرالر نظر نہ آیا تو وہ اس کی ٹکر سے سڑک میں گرگیا جس کے بعد پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔تربیلاموڑ کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتارٹرالر نے کار کوٹکر ماردی جس سے ملتان کا رہائشی حاجی محمدنوازجوکہ اپنے بچوں کو لودھراں میں چھوڑ کر واپس ملتان جارہاتھا شدیدزخمی ہوکر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق ملتا ن کا رہا ئشی ملک عبدالر شید مو ٹر سا ئیکل پر سوار اپنی بیو ی کر ن بی بی کے ہمرا ہ گذ شتہ روز مغر ب کے قر یب اپنی بیٹی جو کہ شا ہصدر دین میں بیا ہی ہو ئی تھی کے گھر جا رہے تھے کہ انڈس ہا ئی وے پر قصبہ شاہ صدر دین کے نز دیک ما ڑ ھا مو ڑ پر پشا ور سے کرا چی جا نے وا لی کو چ نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے کر ن بی بی گر کر کو چ کے نیچے آ کر کچلی گئی اور مو قع پر ہلاک ہو گئی جبکہ ملک عبدالر شید شد ید زخمی ہو گیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز چک139این پی کارہائشی35سالہ عامر محمود چک4 اے کے نزدیک ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا ۔