دہشت گرد نور اللہ کوجرم ثابت ہونے پر17 سال قید کی سزا

دہشت گرد نور اللہ کوجرم ثابت ہونے پر17 سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نور اللہ کوجرم ثابت ہونے پر17 سال قید کی سزا سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشتگرد نور اللہ کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کوجرم ثابت ہونے پر 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ملزم کو سزا پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت سنائی گئی۔یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں نور اللہ بھی شامل تھا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق دہشت گردوں نے نیو کراچی میں دو اور گلشن معمار میں ایک امام بارگاہ کی ریکی کر کے رکشے یا موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار دہشت گرد تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔