ایم کیو ایم رہنما عامرخان کو بیرون ملک جانے کی اجازت

ایم کیو ایم رہنما عامرخان کو بیرون ملک جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامرخان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ملزم منہاج قاضی کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔بدھ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے انھیں 20 جولائی تک وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے ملزم منہاج قاضی کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزمان کیخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔کیس میں عامر خان ضمانت پر ہیں۔