خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے بونیر، مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور سوات میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 125کلو میٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں 5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی زمین میں گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔