شانگلہ میں پری مون سون بارشیں شروع

شانگلہ میں پری مون سون بارشیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ایک روز وقفے کے بعد پری مون سون بارشیں شروع ۔ گزشتہ روز دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔گرم علاقوں ائے ہوئے روزہ دارمہمان سیا حوں کا موسم سے لطف اندوز ،شانگلہ جون کے مہینے میں بھی سرد ی محسوس ہوتی ہے،سیاحوں کی بات چیت ۔ وادی شانگلہ میں موسلادھار بارش سے واد ی میں ٹھنڈ ی ہوائیں شروع، افطاری میں ٹھنڈ لگ جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور گرد ونواح میں ایک روز وقفے کے بعد شروع ہونے والی بارش تیسرے روز منگل کو بھی جاری رہی ،مسلسل بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، سب سے زیادہ بارش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں ریکارڈ کی گئی ہے، شانگلہ کے پورن ،الوچ،یخ تنگے،مارتونگ، لیلونی ،ڈھیرئی،غوربند ،کروڑہ،رانیال ۔شاہپور کے کوز کانا،بورشٹ،داموڑئی،اجمیر،اولندر،جبکہ بشام میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ۔مسلسل تیسرے روز بارش سے سیاحوں کا شانگلہ کی طرف رخ کر دیا ۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ ظا ہر کیا ہے ۔