ٹیکسلا،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ12گھنٹوں تک جاپہنچی

ٹیکسلا،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ12گھنٹوں تک جاپہنچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واہ کینٹ ( نمائندہ پاکستان )ٹیکسلا میں بجلی کی 12گھنٹے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کا جینا محال کر دیا ،حکومتی نمائندگان بھی سراپا حتجاج بن گئے، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،شدید گرمی میں بلبلاتے بچے ،بوڑے اور جوان روزے دار گڑگڑہا کے اس حکومت کے خاتمے کے لیے دعائے کرنے پر مجبور ،عوامی غم وغصہ کی زد میں آنے والے واپڈاملزمین کو دیکھتے ہوئے دیگر واپڈا ملازمین بھی خوفزدہ ،بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدید گرمی میں پرئیویٹ ہسپتالوں کے وارے نیارے۔ گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے سینکڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں بجلی کی 12گھنٹے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے جہاں روزے داروں کا جینا محال کر دیا وہاں دوسری طرف اور لوڈ کی وجہ سے آئے روز سات آٹھ ٹرانسفرمر ز جل رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں بجلی کی بندش کے باعث عوامی حکومتی نمائند ے بھی اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہوچکے ہیں حال ہی میں مسلم لیگ ن کے کونسلر شیخ ساجد سمیت درجنوں افراد پرایف آئی آر بھی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ٹیکسلا میں بجلی کا بحران طول پکڑتا جارہا ہے حکومتی بلند بانگ دعوے ماہ رمضان میں روزے داروں کی آہ وپکارمیں گم ہوچکے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے اپنے کارکن بھی بغاوت پر اتر چکے ہیں ان سے غریب عوام کی چیخ وپکار نہیں دیکھی جارہی ہے اگر یہی سلسلہ رہا تو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو ٹیکسلا سے 2018 میں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ ٹرانسفارمرکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی طویل بندش کے خلاف ٹیکسلاکے مشتعل عوام کی جانب سے واپڈاسٹاف کے ساتھ بدتمیزی اورپتھراؤکے خلاف واپڈاملازمین سراپااحتجاج ،ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کاپرزورمطالبہ۔اس ضمن میں واپڈاہائیڈروالیکٹرک لیبریونین (سی بی اے)کے زونل اور ڈویژنل عہدیداروں کاہنگامی اجلاس منعقدہواجس میں سیدثمرحسین شاہ،نوراحمد،رحیم شاہ،ریاست علی ، قاضی طارق جاوید،طاہرجدون،نعیم محمود،شمس العارفین،عنایت الرحمن،اکمل غفارکے علاوہ محکمہ واپڈا کے دیگرسٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی ۔زونل صدرثمرحسین بخاری اورجنرل سیکرٹری رحیم شاہ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مقامی کونسلر شیخ ساجد محموداوردیگرعہدیداروں کوخبردارکیاکہ وہ اپنے ’’گلوبٹوں ‘‘کولگام دیں ورنہ ہم بھی راست اقدام سے گریزنہیں کریں گے ۔ واپڈا لیبر یونین کے سینئررہنمارحیم شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ رمضان المبارک میں سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل نہیں کی جارہی جبکہ شدیدگرمی میں لوڈکی وجہ سے اکثرجگہوں پرٹرانسفارمرزکی خرابی کی شکایات آرہی ہیں جس کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے اوراس میں ہماراکوئی قصورنہیں ہوتاتاہم دوروزقبل محلہ منظورآبادٹیکسلاکے مسلم لیگ ن کے کونسلراوران کے ساتھیوں نے جس انداز سے واپڈاکے سٹاف کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ان پرپتھراؤبھی کیاجوکسی مہذب معاشرے میں زیب نہیں دیتا۔ہم وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چیف ایگزیکٹوراناعبدالجبار،ایس ایس پی اورمقامی ڈی ایس پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے اور ایف آئی آر میں درج افرادکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم بھی راست اقدام پرمجبورہوں گے۔