کلرسیداں،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے پر تین افرادکیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے پر تین افرادکیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی کرنے،ڈیوٹی پر موجود اسٹاف نرس کو گالیاں دینے اور کارسرکاری میں مداخلت کرنے کے الزام میں خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات اسٹاف نرس ام حبیبہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ وہ مورخہ 13 جون رات 9 بجے کے قریب اپنی ڈیوٹی پر موجود تھی کہ (ب) نامی خاتون مریضہ جو کہ کلر سیداں کی رہائشی ہے کو ڈرپ لگائی ہوئی تھی کہ اسی دوران وہ خاتون اچانک ڈرپ اٹھائے از خود وارڈ میں آ گئی جبکہ میں ایمرجنسی میں دیگر مریضوں میں مصروف تھی۔خاتون میرے پیچھے ایمرجنسی وارڈ میں آ گئی اور آ تے ہی مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور فون کر کے اپنے بھائی مبشر اور شوہر شہزاد صدیقی کو بلوا لیا جو اپنے ساتھ دیگر نامعلوم افراد لے کر ہسپتال پہنچ گئے اور آتے ہی گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت شروع کر دی جو ایمرجنسی میں موجود اسٹاف کے سمجھانے کے باوجود ہنگامہ آرائی کرتے رہے جس کی وجہ سے وارڈ میں داخل دیگر مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا رہا۔