بجلی بقایا جات 30 جون تک جمع کرنے کی ہدایت

بجلی بقایا جات 30 جون تک جمع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز) پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت گورنمنٹ اداروں کو بجلی بلوں میں سہولت دینے کے لئے بجلی بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی30 جون 2016 تک کرنے کی صورت میں Late Payment Surcharge ختم کردیا ہے .تفصیلات کے مطابق جو سرکاری ادارے اپنے ذمہ 31 مئی 2016 تک کے بجلی بلوں کے واجب الادا بقایاجات 30 جون 2016 تک جمع کرائیں گے ان کو لیٹ پیمنٹ سرچارج ختم کردیا جائے گا.سرکاری محکمے پسکو بورڈ کے اس اہم فیصلے کے تحت late Payment Surcharge کی معافی کی اس رعائت سے فائدہ اٹھائیں اور بقایاجات کی ادائیگی 30 جون یا اس سے پہلے کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں.