چیک ڈس آنر کیس،اسلام آبادپولیس سابق آئی جی کے بیٹے کی ڈھال بن گئی

چیک ڈس آنر کیس،اسلام آبادپولیس سابق آئی جی کے بیٹے کی ڈھال بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(وحید ڈوگر سے )اسلام آباد پولیس سابق آئی جی کے بیٹے کی ڈھال بن گئی ہے بلیو ایریا کے تاجر مقدمات درج ہونے کے باوجود تھانے کے چکر لگا لگا کر عاجز آگئے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق سابق آئی جی بنیاامین کے بیٹے علی کے خلاف عدالت کیحکم پر دو مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزم کی گرفتاری کی بجائے اسلام آباد پولیس نے مدعی مقدمات پر صلح کیلئے دباو ڈالا شروع کر دیا ہے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر220میں 3لاکھ 15 ہزار کے چیک ڈس آنر ہونے پر درج ہوا جس میں دراخوست گزار نعیم سرور چوہدری نے جو کہ رینٹ اے کار اور پراپرٹی کا کام کرتا ہے پولیس کو بتایا کہ کاروباری لین دین میں علی نے چیک نمبر 1515738732دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا ہے جبکہ تھانہ کوہسار پولیس کو ہی مقدمہ نمبر 180 درج کرواتے ہوئے بلیو ایریا کے تاجر نے بتایا کہ علی نے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی خریداری کی جس کی مد میں ایک چیک نمبری 1515738733دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ مقدمات درج ہونے کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے خاموشی اختیار کرلی مقدمات عدالتی حکم پر درج کرکے مزید کاروائی بند کردی متاثرہ افراد کے باربار رابطے پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس حوالے مقدمات کے تفتیشی افسران نے روزنامہ پاکستان کے استفسار پر بتایا کہ مقدمہ نمبر 220 میں گزشتہ روز فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے جبکہ مقدمہ نمبر 180 کے تفتیشی کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی کے بیٹے کا کیس میرے پاس نہیں مجھے وہاں سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے بعدازں اس حوالے مدعی مقدمہ شیخ تنویر کا کہنا تھا کہ پولیس سے جب بھی ملزم کی گرفتاری اور دادرسی کے حوالے سے رابطہ کیا ایک ہی جواب ملا تین ماہ انتظار کرو اشتہاری ہو جائے گا جبکہ مقدمہ نمبر 220 کے مدعی کا کہنا تھا کہ میری صلح ہوگئی ہے میں اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کرنا چاہتا۔