توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس شاہد وحید نے ایلیمنٹری سکول ٹیچر نصیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو ہائر ایجوکیشن کی بنیاد پر انکریمنٹ نہیں دیا جا رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے انکریمنٹ دینے کی درخواست پر فیصلہ کا حکم دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری سکولز نے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ، عدالت نے سیکرٹری سکولز کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
عبدالجبار شاہین