چارسدہ میں دیرینہ دشمنی پر 1 شخص قتل

چارسدہ میں دیرینہ دشمنی پر 1 شخص قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ ) عمر زئی میں نامعلو م مسلح افراد نے خاتون کے سامنے اس کا سہاگ اجاڑ دیا ۔ دیرینہ دوست مقتول کی قتل اطلاع سن کر شدت غم سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود چشستی آباد عمر زئی میں نامعلو م مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار فد ا محمد ولد مہر گل او راس کی بیوی کو گن پوائنٹ پر روک کر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فدا محمد شدید زحمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال میں زحموں کی تاب نہ لا کر زندگی کی بازی ہار گئے ۔ مقتول نے حالت مجروحیت میں پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور ملزمان کو وہ پہچان نہیں سکتے ۔ دوسری طرف مقتول فدا محمد کے دیرینہ دوست روشن اپنے دوست کی بہیمانہ قتل کی اطلاع ملی تو شدت غم سے وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ دونوں جگری دوستوں کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپر د خاک کیا گیا ۔