بونیر اور سوات کو ملانے والے اہم منصوبے پرکام تیز کیا جائے ،مشتاق احمد
بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بونیر بار ایسو سی ایشن کے ممبر مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے بونیر اور سوات کو ملانے والی اہم پہاڑ کڑاکڑ پر کام کی رفتار کو انتہائی سست قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بونیر اور متعلقہ محکمہ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے پرکام کی رفتار کو تیز کیا جائے یا متبادل کے طور پر کلیل کنڈاؤ روڈ کو گاڑیوں کے چلنے کے قابل بنایا جائے ،یک کروڑ روپے کے منصوبے پر صرف ایک ایکسویٹر لگا ہواہے ،عوام ،مریضوں،ٹرانسپورٹرز سمیت سوات اور بونیر کے درمیان کاروباری سرگرمیاں ختم ہو گئی ہے ،متعلقہ ٹھیکدار کو جلد ازجلد کام مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے ور نہ عوام تنگ ہو کر احتجاج کرنے پر مجبو رہونگے ۔بونیر میں مقامی میڈ یا سے گفتگوں کرتے ہوئے مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک مہینہ ہوگیا ہے کہ کڑاکڑ کے مقام خطرناک پہاڑ جس پر پہلے بھی دو نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بھیٹے ہیں ۔اب مزید خطرناک ہوتا جارہاہے ۔متعلقہ کنٹریکٹرز نے شروع میں کام کی رفتار کو تیز کیا تھا مگر رفتہ رفتہ کام کی رفتار کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بونیر سے سوات جانے والی سائیلن دارلقضاء وقت پر نہیں پہنچ سکتے اور کڑاکڑ پہنچ کر واپس اجاتے ہیں ،دونوں اضلاع کے درمیان ہونے والی تجارت تقریبا ختم ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کہ متبادل کے طور پر کلیل کنڈاؤ روڈ بھی قابل استعمال لایا جاسکتاہے اگر اس پر توڑی سی مرمت کی جائے انہوں نے ڈی سی بونیر اور متعلقہ محکمہ کے صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔