جدید یونیورسٹی کا قیام بونیر ی عوام کیلئے تحفہ ہے ،حاجی حبیب الرحمان
پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زکواہ ،اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے حالیہ بجٹ میں ضلع بونیر میں ایک مکمل اور جدید یونیورسٹی کے قیام کو بونیر کے عوام کیلئے خوش آئندخبر قرار دیا ہے اور بونیر کے عوام،منتخب نمائندوں اور جماعت اسلامی کی قیادت کی طرف سے وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کاشکریہ ادا کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط حکومت نے بجٹ سال برائے2016-17میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات پر پورے خلوص نیت کے ساتھ عمل کررہی ہے اور صوبے میں یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کا قیام اس امر کا منہ بولتا بوت ہے انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بونیر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عنقریب ضلع بونیر میں مزیدترقیاتی منصوبوں کا بھی اجراء کیا جائے گا۔