شانگلہ ،مختلف کیڈرز کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

شانگلہ ،مختلف کیڈرز کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ میں 385 سے زائد مختلف کیڈر کے اساتذہ چار ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم۔سکولوں میں ڈیوٹی کر نے والے ان اساتذہ کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ تنخواہیں تا حال بند ہیں۔ ڈی ای او شانگلہ اساتذہ سے ڈیوٹی لیتے ہیں لیکن بغیر تنخواہ کے ، این ٹی ایس سے نئے بھرتی ہونے والے نئی اساتذہ سخت مشکلات سے دو چار۔ وزیر اعلیٰ نوٹس لیں۔اساتذہ تنظیموں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں چار ماہ پہلے محکمہ تعلیم شانگلہ میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے 385اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے ڈیوٹیاں کر رہے ہیں مگر تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ ذمہ داروں نے بتایا کہ ان اساتذہ کے ڈاکومنٹس،سرٹیفکیٹ اور ڈگریاں تصدیق کیلئے بورڈز اور یونیورسٹیوں کو بھجوائے گئے ہیں لیکن چار ماہ گزرنے کے باوجود اساتذہ کے سر ٹیفکیٹ،اور ڈگریاں تصدیق نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ان اساتذہ کا تنخواہ بند پڑا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور ان اساتذہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ ان اساتذہ کا کہنا ہے کہ کہ کمپیوٹر میں سارا ریکارڈ موجود ہے لیکن کوئی بھی بغیر رشوت کے کام نہیں کرتے ان اساتذہ کا کہنا ہے کہ جو کام بغیر رشوت کے ہو جائے تو پھر یہ کرپٹ عناصر جائز کام بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے تنخواہ بند ہونے سے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،گزشتہ چار مہینوں سے سکولوں میں بچوں کوباقاعدہ پڑھا رہے ہیں۔ ان اساتذہ نے تنخواہوں کے عدم فراہمی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،وزیرتعلیم،سیکرٹری تعلیم ،ڈائریکٹر تعلیم نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے