معمولی تکرار پر مشتعل بھائی نے سگے بھائی کو زخمی کردیا
پشاور(کرائمز رپورٹر) ریگی کے علاقہ شاہی بالا میں بھائی نے معمولی تکرار کے نتیجہ میں مشتعل ہوتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو گولی ما ر دی مجروح کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ولد سید نعمان خان سکنہ شاہی بالا نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا اس د وران اس کی اپنے بھائی سید کلیم اللہ ولد سید نعمان خان کیساتھ کسی بات پر تکرار ہوگئی اس دوران ملزم سید کلیم نے مشتعل ہوتے ہوئے اس پر پستول سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا مجروح کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔