آفریدی ،کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورکے علاقے داؤد زئی پولیس کو ناگمان کے قریب تکیہ آفریدی آباد کے کھیتوں سے پراسرار طورپرایک شخص کی لاش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ داؤد زئی پولیس کو اطلاع ملی کہ تکیہ آفریدی آباد کے قریب پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پڑی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ٗپولیس کا کہناہے کہ اہالیان علاقہ نے انہیں بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص دیوانہ تھا جو دن رات سڑکوں پر پھرتاتھا پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو امانتا سپردخاک کردیا ۔