سوات میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 4طالبات زخمی ، ہسپتال منتقل
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک ) مدین گرلز ہائی سکول کے سکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے 4طالبات زخمی ہو گئیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مدین گرلز ہائی سکول کے سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں سکول کی 4طالبا ت زخمی ہو گئیں جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈکو حراست میں لے لیا جس کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر گولی نہیں چلائی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا تاہم ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں ۔