آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم ، پنجاب اور کشمیر سمیت دیگر مقامات پر بارشیں ہونگی : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم ، پنجاب اور کشمیر ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم ، پنجاب اور کشمیر سمیت دیگر مقامات پر بارشیں ہونگی : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آج جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر گرد آلود ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن اور اسلام آباد، میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں دو اچھی پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہا ٹ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پری مون سون بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: بالاکوٹ75، کاکول 68، مالم جبہ42، پشاور(ایئرپورٹ 30، سٹی 24)، پٹن30،لوئر دیر، سیدو شریف14، کالام 11، دیر 09، بنوں 02، چراٹ01، پنجاب: مری37، جہلم33، راولپنڈی 25، اسلام آباد19، کامرہ، گجرات14، سیالکوٹ(سٹی 14،ایئرپورٹ 12 )، منڈی بہاو¿الدین 05، چکوال04، منگلا01، کشمیر:مظفرآباد34، راولاکوٹ25، گڑھی دوپٹہ09، کوٹلی04، گلگت بلتستان: بگروٹ02، استور01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت 48 اور جیکب آباد 47ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26، کراچی 29، اسلام آباد 23، کوئٹہ 17، پشاور 20، گلگت 19، چترال 20اور ہنزہ میں 13ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -