بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے باعث اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عید کی خریداری کیلئے پیسے مانگنے پر شوہر اور بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔