ایک کروڑ قبائلی کسی بھی افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے: ملکان

ایک کروڑ قبائلی کسی بھی افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے: ملکان
ایک کروڑ قبائلی کسی بھی افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے: ملکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (این این آئی) خیبر ایجنسی کے قبائلی ملکان نے واضح کیاہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کیخلاف تمام قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے, مسئلہ کے حل کیلئے سفارتی سطح پر مذاکرات کاراستہ اپنایا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ظاہر شاہ آفریدی، قبائلی رہنماء ملک دوران، گل دن خالد‘ فیضل اللہ جان‘ وارث کان‘ عبدالر رزاق خان‘ امان اللہ‘ تاج محمد‘ سمیع اللہ آفریدی‘ اکرام خان‘ خالد خان‘ مقدر خان‘ زینت خان‘ جمیل ادم خیل اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنی سلامتی اور دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور قبائلیوں کی ہمدردیاں اور وفاداریاں پاک فوج اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر روسی جارحیت کے بعد جب افغان عوام نے پاکستان کی جانب ہجرت کی تو پاکستانی عوام نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا خصوصاًقبائل نے ان کو مہمان نوازی سے نوازا اور انہیں رہنے کیلئے جگہ اور روزگار فراہم کرکے اپنے منہ کا نوالہ تقسیم کیا اور ان عوام کا بوجھ مسلسل اپنے کندھوں پر برداشت کیا۔ انہوں نے افغان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی خاتمے اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے سفارتی سطح پر مذکرات کاآغاز کریں بصورت دیگر ایک کروڑ قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوکر افغان فورسرز کا منہ توڑ جواب دیگی۔

مزید :

پشاور -