مقتول انسپکٹر اعجاز کی بیوہ ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹ بن گئیں

مقتول انسپکٹر اعجاز کی بیوہ ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹ بن ...
مقتول انسپکٹر اعجاز کی بیوہ ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) مقتول انسپکٹر کی اہلیہ کی درخواست پر ماڈل گرل ایان علی کا نام ایک مرتبہ پھر ای سی ایل میں ڈال دیاگیا اور اُن کا بورڈنگ پاس منسوخ کرتے ہوئے ایک بار پھر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ دبئی روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچیں لیکن امیگریشن اور ایف آئی اے حکام ایان علی کے راستے کی رکاوٹ بن گئے اور بتایاکہ نام نکلنے کے بعد دوبارہ پابندی عائد کردی گئی.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز کی بیوہ کی درخواست پرپنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو ریفرنس بھیجا تھا جس میں ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی، مقتول کی بیوہ نے بھی ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
امیگریشن حکام نے ماڈل ایان علی کو بتایا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں موجود ہے آپ قوانین کے مطابق بیرون ملک نہیں جا سکتیں اور بورڈنگ پاس کینسل کر دیا گیا۔ ایان علی نے امیگریشن حکام سے دریافت کیا کہ انہیں قانونی کارروائی کے باوجود باہر کیوں نہیں جانے دیا جا رہا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ اوپر سے احکامات آئے ہیں وہ باہر نہیں جا سکتیں۔ ایان علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی اس لئے وہ گھر واپس آگئیں۔

مزید :

کراچی -