عامر نے پھر ” غلطی“ کردی ،پی سی بی حکام چکرا کر رہ گئے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے محمد عامر مستقل درد سر بنے ہوئے ہیں، سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پانے کے باوجود بھی فاسٹ بائولر کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
مقامی اخبار کے مطابق محمد عامر نے بورڈ سے اجازت لئے بغیر ایک نجی ٹی وی چینل کے رمضان پروگرام میں شرکت کی جس کا پی سی بی نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور فاسٹ بائولر کی فوری طور پر سرزنش کی گئی ہے۔ پی سی بی نے عامر کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کریں اور نہ ہی کوئی انٹر ویو دیں۔
اخبارنے بتایا کہ بورڈ کہ یہ فکر بھی لاحق ہے کہ پروگرام میں کی گئی عامر کی باتوں پر کوئی نیا ایشو نہ بن جائے۔پی سی بی نے باقاعدہ طور پر کراچی کنگز کو بھی خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فرنچائز حکام عامر کو بغیر اجازت کسی پروگرام میں نہ بلائیں اور اگر آئندہ ایسا ہوا تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔