الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید شامل، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی اور ...
الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید شامل، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (انیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں مزید ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں یہ ردوبدل سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی درخواست پر کیا ہے اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی جگہ پرویز رشید کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے بھی شہریار آفریدی کا نام واپس لے کر شاہ محمود قریشی کو کمیٹی میں شامل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی آج اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -