لیہ : لڑکی کو چھڑنے سے منع کر نے پر زمیندار کا نوجوان پر درخت سے باند ھ کر تشدد، پولیس نے بازیاب کرالیا
لیہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) لیہ میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کر نے پر جاگیردار نے غریب مزارع کو عبرت کا نشانہ بنا دیا ۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق زمیندار لڑکی کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ نوجوان مزارع نے اسے روکا جس پر وہ آگ بگولا ہو گیا اور محنت کش کو درخت کیساتھ باندھ دیا ۔ زمیندار کو صرف اسی پر چین نہ آیا تو اس نے بچوں کو حکم دیکر یرغمال بنائے گئے لڑکے پر جوتوں کی بارش کروادی ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
درخت سے باندھ کر بچوں سے جوتے مرواتا رہا اور اپنی تسکین کیلئے گالیاں بھی دیتا رہا ۔ واقعے کا پتہ چلنے پر تھانہ چوبارہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزارع کو بازیاب کرایا اور ہسپتال منتقل کردیا تاہم زمیندار پولیس کو آتا دیکھ کر نہ صرف موقع سے فرار ہو گیا بلکہ گھر چھوڑ کر روپوش ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور جلد اسے حراست میں لے لیا جائے گا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔