بھارتی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ ’لیبر کوآپریشن‘ کے معاہدے کی منظوری دیدی

بھارتی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ ’لیبر کوآپریشن‘ کے معاہدے کی منظوری دیدی
بھارتی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ ’لیبر کوآپریشن‘ کے معاہدے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ مزدوروں کے تعاون اور نئی بھرتیوں کے معاہدے کی منظوری دیدی جس کے بعد پریشان حال پاکستانی تارکین وطن مزید پریشان ہوگئے ۔ْ

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ جنرل کیٹگری میں بھرتیوں کیلئے سعودی عرب کیساتھ” لیبر کو آپریشن“ معاہدے کی منظوری دیدی ہے ۔ معاہدے سے سعودی عرب میں مقیم بھارتی شہریوں خصوصاُُ غیر تربیت یافتہ ، درمیانے درجے کی تربیت یافتہ اور مکمل تربیت یافتہ افرادکو فائدہ پہنچے گا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے دوران بھارت اور سعودی عرب کے مابین مزدوروں کے تعاون کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دی ۔
یاد رہے کہ یہ معاہدہ  نریندر مودی کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں طے پایا تھا جس کی منظوری آج دی گئی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں