ہاشم آملہ کا بے رحم لاٹھی چارج اور عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، ویسٹ انڈیز کی دھجیاں اڑ گئیں، 139 رنز سے شکست

ہاشم آملہ کا بے رحم لاٹھی چارج اور عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، ویسٹ انڈیز ...
ہاشم آملہ کا بے رحم لاٹھی چارج اور عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، ویسٹ انڈیز کی دھجیاں اڑ گئیں، 139 رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاشم آملہ کا بے رحم لاٹھی چارج اور عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ عمران طاہر نے ون ڈے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی باﺅلر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں ویسٹ انڈی بلے باز عمران طاہر کی باﺅلنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئے اور 344 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہے اور محض 38 اوورز میں 204 رنز بنا کرآﺅٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور کوانٹم ڈی کوک نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ہی 182 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو اپنے فیصلے پر پچھتانے پر مجبور کر دیا۔ ہاشم آملہ 99 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ڈی کوک نے 71 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کرس مورس 40، کپتان اے بی ڈویلیئرز 27، فاف ڈوپلیسس 73 اور جے پی ڈومنی 10 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ اور جیروم ٹیلر نے 1,1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر اور جانسن چارلس نے اپنی ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر فلیچر 21 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے۔ مجموعی سکور میں 13 رنز کے اضافے کے بعد ہی کارلوس بھی عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ، انہوں نے 49رنز بنائے اور ایک سکور کی کمی سے نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد عمران طاہر کا جادو ایسا چلا کہ کوئی بھی بلے باز جم کر کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 38 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو نے 11، مارلن سیموئلز 24، دنیش رام دین 11، کیرن پولارڈ 20، کپتان جیسن ہولڈر 19، جیروم ٹیلر 16، سلیمان بین اور کارلوس بریتھ ویٹ بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے 9 اوورز میں 45 کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کسی بھی ون ڈے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باﺅلر ہیں جبکہ یہ باﺅلنگ ان کے کیرئیر کی بھی بہترین باﺅلنگ ہے جس پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

کھیل -