طوفان سے خیبر پختونخوا میں 7افراد جاں بحق ، 63زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں طوفان سے 7افراد جاں بحق اور 63زخمی ہوئے ۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے بنوں میں 2افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مردان میں بھی دو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس کے علاوہ بنوں میں 4ٹی ڈی پیز سمیت 13افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طوفان سے نوشہرہ میں 1شخص زخمی ہوا جبکہ مالاکنڈ اور بنوں میں 2مکان تباہ ہوئے ، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور 40زخمی ہیں ۔