امریکہ نے چین پر جاپان اور بھارت کے ساتھ مشترکہ مشقوں کی جاسوسی کاالزام لگادیا
ٹوکیو (ویب ڈیسک) امریکہ نے چینی بحریہ پر بحرالکاہل میں جاپان اور بھارت کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے دوران جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بیڑے کے کمانڈر نے بتایا کہ جاپان اور بھارت کے ڈرل کیلئے جنگی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ چینی نیول انٹیلی جنس کی طرف سے ایک جاسوس بحری جہاز کے ذریعے اُن کی نگرانی کی جارہی ہے۔ چینی جہاز 90 منٹ تک اس نقل و حمل کی جاسوسی کرتا رہا اور بعدازاں دوبارہ لوٹ گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کونسی معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے ۔