لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سگیاں پل کے قریب سے مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ۔نیو نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شاہدرہ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران سگیاں پل کے قریب سے 7من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ۔
کارروائی کے دوران شبہاز نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ مضر صحت گوشت لاہور کے بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کرتا ہے جبکہ لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں بھی اس قسم کا گوشت روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کیا جاتاہے ۔