افغانستان بدنیت ملک ، پاکستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات میں ملوث ہے: رحمان ملک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغانستان ایک بدنیت ملک ہے جس کے مہاجرین کو ہم نے پناہ دی اور آج وہی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے بڑے واقعات میں افغانستان ملوث ہے ۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے جتنی قربانیاں دی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ امریکی صدر کو یہ قربانیاں نظر نہیں آتیں۔ میجر چنگیزی کی شہادت پر سیاستدانوں کے بیانات نہیں آرہے جو افسوسناک بات ہے ۔ طورخم بارڈ ر پر میجر چنگیزی کے نام سے ایک یادگار تعمیر کی جانی چاہیے۔