دبئی سے کراچی کی پرواز میں مسافر ایئر ہوسٹس کی ویڈیو بناتے پکڑا گیا اور پھر۔ ۔۔ ۔

دبئی سے کراچی کی پرواز میں مسافر ایئر ہوسٹس کی ویڈیو بناتے پکڑا گیا اور پھر۔ ...
دبئی سے کراچی کی پرواز میں مسافر ایئر ہوسٹس کی ویڈیو بناتے پکڑا گیا اور پھر۔ ۔۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی سے کراچی آنے والے مسافر کوایئر ہوسٹس کی ویڈیو بنانے پررنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والا ذاکر نامی مسافر دوران پروازاپنے موبائل فون پر ایئر ہوسٹس کی ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا ،ایئرہوسٹس نے مسافر کو  ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا تو ایئر لائن کے سکیورٹی افسر کو شکایت کردی جس کے بعد سکیورٹی حکام نے مسافرکا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سوشل میڈیا سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی ادارے کے اہلکار نے مسافر سے پاسپورٹ طلب کیا مگر مسافر نے پاسپورٹ فراہم کرنے سے معذرت کرلی جس پر افسر نے کہا کہ ہمارے پاس بورڈنگ نمبر موجود ہے جس کے ذریعے پاسپورٹ کی تمام تفصیلات حاصل کی جائیں گی ۔ افسر کا کہنا تھا کہ بغیر پوچھے کسی کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر 18ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے جس پر مسافر نے شرمناک حرکت کرنے پر معزرت کر لی تاہم افسر کا کہنا تھا کہ آپکا پاسپورٹ نمبر ایف آئی اے امیگریشن کے پاس جمع ہو گا جو بلیک لسٹ ہونے کے بعد وہ کبھی دوبارہ دبئی نہیں آسکے گا ۔
واقعے کی مزید تفصیل جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں


Passenger-caught-filming by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -