حساس داروں کی ملک بھر میں کارروائی، داعش کے 17 افراد گرفتار، ٹی وی اینکرز کی فہرست برآمد

حساس داروں کی ملک بھر میں کارروائی، داعش کے 17 افراد گرفتار، ٹی وی اینکرز کی ...
حساس داروں کی ملک بھر میں کارروائی، داعش کے 17 افراد گرفتار، ٹی وی اینکرز کی فہرست برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران داعش کے 17 افراد کو گرفتار کر کے ٹی وی اینکرز اور پولیس اہلکاروں کی فہرست برآمد کر لی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نجی ٹی وی پر حملے میں ملوث عاصم عرف اسامہ، امیر اسلم عرف چھوٹو اور مجتبیٰ عرف شاکرا کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش کئی انکشافات کئے۔ انہی ملزموں کی نشاندہی پر کراچی، نوشہرہ، سرگودھا، لاہور اور ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 17 افراد گرفتار کئے گئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد پرچیوں کے ذریعے اب تک 15 لاکھ روپے بھتہ بھی موصول کر چکے ہیں اور ان کے قبضے سے ٹی وی اینکرز اور پولیس اہلکاروں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس فہرست میں وہ ٹی وی اینکرز شامل ہیں جو داعش کے خلاف پروگرام کر رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -