رمضان بازارو ں میں52لاکھ کلوگرام سستی اشیاءکی ریکارڈ فروخت

رمضان بازارو ں میں52لاکھ کلوگرام سستی اشیاءکی ریکارڈ فروخت
رمضان بازارو ں میں52لاکھ کلوگرام سستی اشیاءکی ریکارڈ فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اےن اےن آئی )صوبہ بھر کے 31 رمضان بازاروں میں آٹا، چینی ،چاول سمیت دیگر اشیاءخوردونوش کی فروخت52 لاکھ کلوگرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاءخوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے عوام رحجان رمضان بازار کی طرف ہے ۔ گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔ رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے 93446تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے 15633تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے178034تھیلے فروخت کئے گئے -صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز 424220کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سولہ روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر4215519کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ67روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز190روپے کے امدادی نرخ پر102257کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ پانچ روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت522429کلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے -صوبہ بھر کے1984مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز175742افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں 163774مرد اور 11968خواتین شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -