’اگر آپ میرے گھرآجائیں تو رمضان کے پورے روزے رکھوں گی ‘
لاہور(خصوصی رپورٹ)متنازعہ ویڈیو ز سے شہرت پانیوالی اداکارہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کو رمضان کا چاند نظر آنے سے ایک روز قبل ٹیلی فون کیا کہ ’ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر آپ نے وعدہ کیاتھاکہ قندیل بلوچ کے گھرآﺅں گا، آپ تشریف لائیں گے جس پر میں نے کہاکہ آجاﺅں گا لیکن تم نے بھی وعدہ کیاتھاکہ مفتی صاحب اگر آئیں تو پورے روزے رکھوں گی ، اللہ اسے جزائے خیر دے ، اللہ ہی ہدایت دینے والاہے‘۔
یہ انکشاف مفتی عبدالقوی نے روزنامہ پاکستان سے فیس بک پر لائیو گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ خواتین کے پروگرامز میں شرکت ،’خوشگوارماحول‘ میں تبادلہ خیال اور قندیل بلوچ کیساتھ پروگرام کرنے سے متعلق میزبان ’وقاص احمد‘ کے سوال کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ الحمدللہ ، قندیل بلوچ نے چاند دیکھنے کیلئے گیاتھا تو رابطہ کیا، ماہ رمضان کے آغاز میں ہی قندیل بلو چ کے ہاں گیاتھا ، وہ روزے سے ہیں اور اپنا وعدہ پورا کررہی ہیں اور آئندہ ہررمضان میں روزے رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ، ہمیں مکھی نہیں بلکہ شہد بنناچاہیے ۔
غیرت کے نام پر قتل میں کتنی غیرت ہے ؟اسلام لڑکی لڑکے کو کس کس چیز کی اجازت دیتاہے؟ویڈیو دیکھیں